پی آئی اے کی پرواز کو ایک اور حادثہ۔۔مسافروں کو کیا حال ہوا؟ کتنے مسافر سوار تھے ، تشویشناک خبر آگئی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)خراب موسم کے باعث پی آئی اے کی پرواز پی کے 759سےلاہور ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران پرندہ ٹکرا گیا،حادثے کے باعث طیارے کے انجن کو نقصان، مسافروں کی پی آئی اے انتظامیہ سے تلخ کلامی۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پیرس سے اسلام آباد آنے والی فلائٹ خوفناک حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گئی ہے۔ خراب موسم کے باعث فلائٹ کو لاہور ائیرپورٹ پر لینڈنگ کا کہا گیا جس پر پی کے759کے پائلٹ نے کنٹرول ٹاور سے احکامات ملنے کے بعد لاہور ائیرپورٹ کا رخ کیا جہاں لینڈنگ کے دوران جہاز سے
پرندہ ٹکرا گیا جس سے انجن کو شدید نقصان پہنچا۔ لینڈنگ کے بعد پائلٹ نے انجن کا جائزہ لینا شروع کر دیا جبکہ اسی دوران مسافروں کی پی آئی اے انتظامیہ سے تلخ کلامی کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں ۔ مسافروں نے انتظامیہ سے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انہیں جلد سے جلد اسلام آباد بھجوایا جائے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment