یہ وہ ہیں بہایا |
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ میں ایک ایسا شخص سامنے آیا ہے جو کسی عورت کو کھانا کھلانے کے بہانے ہوٹل لے جاتا ہے اور پھر اسے بل کے ساتھ ہوٹل میں چھوڑ کر بھاگ جاتا ہے۔عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاساڈینا، کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والا پاؤل پچھلے سال مارچ سے مسلسل خبروں میں آ رہا ہے۔ وہ ڈیٹنگ ایپلی کیشن سے نئی نئی عورتوں کو گھیر کران سے دوستی کرتا ہے، انہیں ہوٹل میں کھانا کھلانے لے جاتا ہے اور پھر بل کےساتھ ہوٹل میں چھوڑ کر نکل جاتا ہے۔پاؤل گزشتہ تین سالوں سے ایسا کر رہا ہے۔پاؤل کو
اپنی حرکتوں کی وجہ سے میڈیا میں کافی کوریج ملی ہے ۔پاؤل کی تازہ ترین شکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس کی اور پاؤل کی ملاقات ایک ڈیٹنگ ایپ پر ہوئی تھی۔اس عورت نے بتایا کہ بھرپور کھانا کھانے کے بعد پاؤل اس سے اپنی بیمار آنٹی کے بارے میں بات کرنے لگا۔پاؤل نے عورت سے کہا کہ اس کے فون کی چارجنگ ختم ہونے والی ہے، آنٹی کی ضروری کال آنے والی ہے، وہ کار سے چارجر لینے جا رہا ہے۔ اس بعد پاؤل چارجر لینے جو گیا پھر واپس نہیں پلٹا اور خاتون کو 130 ڈالر بل کی ادائیگی کرنی پڑی۔اس عورت نے بتایا کہ پاؤل کی اس حرکت کی وجہ سے اس کا وقار مجروح ہوا،پچھلے تین سالوں میں کم از کم پانچ خواتین پاؤل کے حوالے سے اپنے اپنے تجربات بیان کر چکی ہیں۔ان سب کا ہی یہ کہنا ہے کہ پاؤل کھانا کھانے کے بعد کسی بہانے اٹھتا ہے اور پھر واپس نہیں آتا۔ پاؤل کے بہت سے شکار ایسے ہیں جو شرمندگی کی وجہ سے سامنے نہیں آتے ۔کیلیفورنیا کے ایک وکیل نے پاؤل کی شکار خواتین سے کہا ہے کہ وہ پاؤل کے خلاف پولیس میں درخواست دیں۔ پاؤل کا یہ برتاؤ جرم کے زمرے میں آتا ہے۔ ریاست میں 950 ڈالر سے کم بل ادا کیے بغیر بھاگنے پر سزا 6 ماہ قید اور 1000 ڈالر جرمانہ ہے۔واضح رہے کہ پائول ابھی تک پولیس کی گرفت میں نہیں آسکا۔
No comments:
Post a Comment